Thu. Apr 25th, 2024

Sahih Muslim, Chapter#46 Hadith#38حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَهْرَامَ…

By almaas Mar 16, 2021

Sahih Muslim, Chapter#46 Hadith#38

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَهْرَامَ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ ، يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيَّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِيمَا رَوَى عَنِ اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنَّهُ قَالَ : يَا عِبَادِي إِنِّي حَرَّمْتُ الظُّلْمَ عَلَى نَفْسِي ، وَجَعَلْتُهُ بَيْنَكُمْ مُحَرَّمًا ، فَلاَ تَظَالَمُوا ، يَا عِبَادِي كُلُّكُمْ ضَالٌّ إِلاَّ مَنْ هَدَيْتُهُ ، فَاسْتَهْدُونِي أَهْدِكُمْ ، يَا عِبَادِي كُلُّكُمْ جَائِعٌ ، إِلاَّ مَنْ أَطْعَمْتُهُ ، فَاسْتَطْعِمُونِي أُطْعِمْكُمْ ، يَا عِبَادِي كُلُّكُمْ عَارٍ ، إِلاَّ مَنْ كَسَوْتُهُ ، فَاسْتَكْسُونِي أَكْسُكُمْ ، يَا عِبَادِي إِنَّكُمْ تُخْطِئُونَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، وَأَنَا أَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ، فَاسْتَغْفِرُونِي أَغْفِرْ لَكُمْ ، يَا عِبَادِي إِنَّكُمْ لَنْ تَبْلُغُوا ضَرِّي فَتَضُرُّونِي وَلَنْ تَبْلُغُوا نَفْعِي ، فَتَنْفَعُونِي ، يَا عِبَادِي لَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَإِنْسَكُمْ وَجِنَّكُمْ كَانُوا عَلَى أَتْقَى قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ مِنْكُمْ ، مَا زَادَ ذَلِكَ فِي مُلْكِي شَيْئًا ، يَا عِبَادِي لَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَإِنْسَكُمْ وَجِنَّكُمْ كَانُوا عَلَى أَفْجَرِ قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ ، مَا نَقَصَ ذَلِكَ مِنْ مُلْكِي شَيْئًا ، يَا عِبَادِي لَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَإِنْسَكُمْ وَجِنَّكُمْ قَامُوا فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَسَأَلُونِي فَأَعْطَيْتُ كُلَّ إِنْسَانٍ مَسْأَلَتَهُ ، مَا نَقَصَ ذَلِكَ مِمَّا عِنْدِي إِلاَّ كَمَا يَنْقُصُ الْمِخْيَطُ إِذَا أُدْخِلَ الْبَحْرَ ، يَا عِبَادِي إِنَّمَا هِيَ أَعْمَالُكُمْ أُحْصِيهَا لَكُمْ ، ثُمَّ أُوَفِّيكُمْ إِيَّاهَا ، فَمَنْ وَجَدَ خَيْرًا ، فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ وَمَنْ وَجَدَ غَيْرَ ذَلِكَ ، فَلاَ يَلُومَنَّ إِلاَّ نَفْسَهُ. قَالَ سَعِيدٌ: كَانَ أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيُّ ، إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ ، جَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ.

It was narrated from Abu Dharr that the Prophet ﷺ said, narrating from Allah, Glorified and Exalted is He: “O My slaves, I have forbidden oppression to Myself, and I have made it unlawful among you, so do not wrong one another. O My slaves, all of you are astray except those whom I guide, so ask Me for guidance, and I will guide you. O My slaves, all of you are hungry except those whom I feed, so ask Me for food and I will feed you. O My slaves, all of you are naked except those whom I clothe, so ask Me for clothing and I will clothe you. O My slaves, you err night and day, but I forgive all sins, so ask Me for forgiveness and I will forgive you. O My slaves, you can never do Me any harm or bring Me any benefit. O My slaves, if the first of you and the last of you, your humans and your jinn, were equal in piety like the heart of the most pious man among you, that would not add anything to My dominion. O My slaves, if the first of you and the last of you, your humans and your jinn, were equal in evil like the heart of the most evil man among you, that would not detract anything from My dominion. O My slaves, if the first of you and the last of you, your humans and your jinn, were to stand on a single plain and ask of Me and I were to give each one what he asked for, that would not cause any loss to Me greater than what is lost when a needle is dipped into the sea. O My slaves, it is only your actions that I am recording for you, then I will requite you for them. Whoever finds it to be good, let him praise Allah, and whoever finds it to be otherwise, let him blame no one but himself.” Sa’eed said: “When Abu Idris Al-Khawlani narrated this Hadith, he would kneel down.”

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے اللہ عزوجل سے یہ روایت کیاہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے میرے بندو! میں نے اپنے اوپر ظلم کو حرام کیا ہے اورمیں نے تمہارے درمیان بھی ظلم کو حرام کردیا ، اس لیے تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو، اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو سوا اس کے جس کو میں ہدایت دوں ، سو تم مجھ سے ہدایت طلب کرو ، میں تم کو ہدایت دوں گا ، اے میرے بندو! تم سب بھوکے ہو سوا اس کے جس کو میں کھانا کھلاؤں پس تم مجھ سے کھانا طلب کرو، میں تم کوکھلاؤں گا ، اے میرے بندو! تم سب بے لباس ہو سوا اس کے جس کو میں لباس پہناؤں ، اس لیے تم مجھ سے لباس مانگو میں تم کو لباس پہناؤں گا ، اے میرے بندو! تم سب دن رات گناہ کرتے ہو ، اور میں تمام گناہوں کو بخشتا ہوں ، تم مجھ سے بخشش طلب کرو، میں تم کو بخش دوں گا ، اے میرے بندو! تم کسی نقصان کے مالک نہیں ہو کہ مجھے نقصان پہنچاسکو اور تم کسی نفع کے مالک نہیں کہ مجھے نفع پہنچا سکو ، اے میرے بندو! اگر تمہارے اول اور آخر اورتمہارے انسان اورجن تم میں سے سب سے زیادہ متقی آدمی کی طرح ہوجائیں تو میرے ملک میں کچھ اضافہ نہیں کرسکتے ،اور میرے بندو! اگر تمہارے اول اور آخر اور تمہارے انسان اور جن تم میں سے سب سے زیادہ بدکار آدمی کی طرح ہوجائیں تو میرے ملک سے کوئی چیز کم نہیں کرسکتے اور اے میرے بندو! اگر تمہارے اول و آخر اورتمہارے انسان اورجن کسی ایک جگہ کھڑے ہوکر مجھ سے سوال کریں اورمیں ہر انسان کا سوال پورا کردوں تو جو کچھ میرے پاس ہے اس سے صرف اتنا کم ہوگا جس طرح سوئی کو سمندر میں ڈال کر اس میں کمی ہوتی ہے ، اے میرے بندو! یہ تمہارے اعمال ہیں جن کو میں تمہارے لیے جمع کررہا ہوں ،پھر میں تم کو ان کی پوری پوری جزاء دوں گا ، پس جو آدمی خیر کو پائے وہ اللہ کی حمد کرے اور جس کو خیرے سے سوا کوئی چیز پہنچے وہ اپنے نفس کے سوا اور کسی کو ملامت نہ کرے ۔ سعید بیان کرتے ہیں کہ ابو ادریس خولانی جس وقت یہ حدیث بیان کرتے تھے تو گھٹنوں کے بل جھک جاتے تھے ۔

By almaas

Related Post

Discover more from Hadith Library

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading